ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڈپی: کارکلا میں بس - جیپ ٹکر - ایک ہلاک متعدد زخمی

اُڈپی: کارکلا میں بس - جیپ ٹکر - ایک ہلاک متعدد زخمی

Mon, 11 Dec 2023 16:25:01    S.O. News Service

کارکلا 11/ دسمبر (ایس او نیوز)ضلع اُڈپی کے کارکلا میں ایک پرائیویٹ بس اور مہیندرا جیپ کے درمیان پیش آئے تصادم میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حادثہ اس وقت پیش آیا جب ممبئی جانے والی ایک پرائیویٹ بس مقابل سے آنے والی جیپ سے ٹکراگئی۔ حادثے میں جیپ پر سوار شیوپّا (48) کی موت واقع ہوگئی، اس کا تعلق چکمنگلور کے جےپورا سے تھا۔ حادثے میں دو لوگوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں جنہیں کارکلا سرکاری اسپتال میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نازک حالت میں منی پال اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔ زخمیوں کی شناخت منجو (45) اور سُجایا (28) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ جے پورا کے رہائشی ایک ہی خاندان کے یہ تینوں لوگ جیپ پر سوار کارکلا تعلقہ کے نندالیکا میں منعقدہ ایک فیملی تقریب میں شریک ہونے کے لئے جارہے تھے، جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔

حادثے میں بس پر سوار بارہ مسافروں کوبھی ہلکی چوٹیں آئی ہیں جنہیں کارکلا سرکاری اسپتال میں علاج فراہم کیا گیا ہے۔

قریبی پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔


Share: